ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو راحت فراہم کرنے سے مودی حکومت کا انکار، کانگریس نے کہا شرمناک

کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو راحت فراہم کرنے سے مودی حکومت کا انکار، کانگریس نے کہا شرمناک

Mon, 21 Jun 2021 13:03:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس نے حکومت سے سپریم کورٹ میں کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے سے انکار کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت صرف ملک کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرے بی جے پی حکومت۔ مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو حلف نامہ دے کر کہا کہ مرکز کے پاس کورونا وبا سے مرنے والے لوگوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔

انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے آگے کہا کہ کیا مودی حکومت کو ذرا بھی شرم ہے۔ کورونا متاثرین کو معاوضہ دینے کو پیسہ نہیں پر کورونا کے دوران سنٹرل وسٹا اور پی ایم کے لئے شاندار محل بنوانے کے لئے 20,000 کروڑ روپے ہیں اور پٹرول اور ڈیزل کی لوٹ سے سال 2020-21میں جمع کیے گئے 3,89,662 کروڑروپے کہاں گئے۔


Share: